Celesse, the healer cat, is a highly respected member of the neighborhood. As the mistress's favorite cat, she spends lazy days in the warmth of the house. One snowy night a mother hare rushes in, desperate for help. Reluctantly, the healer cat travels with her through a nighttime snowstorm and biting cold winds. In a dark forest, Celesse comes face-to-face with a scary surprise and is forced to gather her powers for the first time in a while.
---
کرشمہ بلی کی فر برف کی سی سفید اور ایسی اجلی تھی کہ ہاتھ لگائے میلی ہو۔ زردی مائل آنکھوں میں عجیب سی کشش تھی جودیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی تھیں ۔اسے دیکھ کر صاف لگتا تھا یہ کوئی خاص بلی ہے اور حقیت تھی بھی یہی۔ قدرت نے اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا علاج کرنے والی ایک کرشماتی قوت بھی عطا کر رکھی تھی۔ سارا محلہ اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔ گھر کی مالکن کی تو وہ راج دلاری تھی۔ سردیوں کے دنوں میں جب سورج کئی کئی دن اپنا منہ نہ دکھاتا اور ہر طرف برف کی سفید چاردر بچھ جاتی ،کرشمہ میڈم گھر کے اندر انگیٹھی کے سامنے پڑی آگ تاپتی اور سستاتی رہتی۔
ایک دن ہوا یوں کہ اچانک ایک مادہ خرگوش کہیں سے ہانپتی کانپتی گھر میں داخل ہوئی اور بی کرشمہ سے مدد کی درخواست کی۔باہربرفانی طوفان، کہر آلودہ ٹھٹرتی کالی رات۔۔۔ایسے میں خرگوش کے ساتھ اس کی مدد کرنے جانا تھا تو بہت مشکل لیکن خرگوش ماںکے مسلسل اصرارنے بی کرشمہ کو اس کے ساتھ جانے پر مجبور کر دیا۔ سفر کے دوران تاریک جنگل میں کرشمہ کا سامنا جب ایک خوفناک شے سے ہوا تومسیحا بلی کرشمہ کو بھی قدرت کی طرف سے عطا ہونے والی اپنی تمام کرشماتی قوتوں کو یکجاکرنے کا موقع میسر آیا۔
یہ طویل سرد رات جب کامیاب سفر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی تو سورج ماموں نے مشرق سے جھانکا۔ سورج کی کرنوں نے جہاں ٹھٹرتی زمین کو تمازت بخشنا شروع کی وہاںسورج کی حرارت کرشمہ میڈم کے دل کو بھی گرماگئ۔
By:
Tuula Pere Illustrated by:
Klaudia Bezak Translated by:
Syed Waqar Ahmed Imprint: Wickwick Ltd Dimensions:
Height: 254mm,
Width: 203mm,
Spine: 6mm
Weight: 381g ISBN:9789523573468 ISBN 10: 9523573462 Pages: 46 Publication Date:15 February 2021 Recommended Age: From 6 to 9 years Audience:
Children/juvenile
,
English as a second language
Format:Hardback Publisher's Status: Out of Print