از ڈاکٹر محمد اسلم پرویز سابق وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد ، انڈیا سید اختر علی کو اردو میں سائنسی ( علمی ) مواد کی ترسیل پر ملکہ حاصل ہے۔ حساب و اعداد تو گویا ان کی انگلیوں پر ناچتے ہیں اور ان کو وہ نئے نئے اچھوتے اور دلچسپ پیرائے میں قاری کو پیش کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ایسا ہی ایک انوکھا شاہکار ہے جس میں موصوف نے رومن اعداد کی وہ تفصیل پیش کی ہے جو ہر پہلو کا بھرپور احاطہ کرتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس پائے کا کام کوئی جنونی ہی کر سکتا ہے۔ اختر علی کی ہر تحریر جنون کی نئی حدود متعین کرتی نظر آتی ہے۔ اللہ کرے زورِ جنوں اور زیادہ!